اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام سے یمن فرار ہونے والے ایک دہشتگرد نے، جو اپنے گھرانے کے ہمراہ صنعا سے یمن اور سعودی عرب کی مشترکہ سرحد کی طرف روانہ ہوا ہے، انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے ایسی صورت میں اسے سعودی عرب میں رہائش کی اجازت دی ہے کہ اس کے پاسپورٹ کی مدّت ختم ہوچکی ہے-
موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن میں مقیم تکفیری دہشتگردوں کے لئے مکمل سہولیات کے ساتھ ایک عارضی کیمپ قائم کیا ہے جہاں ان دہشتگردوں کےلئے خوراک، لباس اور دیگر ضروریات کا مکمل طور پر انتظام کیا گیا ہے-
یہ دہشتگرد، سعودی عرب کی حمایت سے شام میں بشاراسد حکومت کے خلاف برسرپیکار رہے ہیں اور اب وہ، سعودی عرب کے مفاد میں یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کی جاسوسی کررہے ہیں-
.......
/169